جہلم پولیس کا منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سول لائنز پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو شراب سپلائر ملزمان بلال احمد اور راحیل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 132 بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ رانی بی بی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو 150 گرام آئس برآمد کی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش اور شراب سپلائر معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جرائم سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔


