جہلم: ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔مزید دو ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان اور عبیداللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عدنان کے قبضے سے 1 کلو 170 گرام ہیروئن جبکہ ملزم عبیداللہ سے 1 کلو 120 گرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف جاری اس مہم کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانا اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے۔


