سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں جاری چار روزہ پانچواں حاجی ملک افضال حسین اینڈ راجہ نومی مڑھ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی بھرپور کوریج کرنے پر ڈومیلی میڈیا ٹیم کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
سرپرستِ اعلیٰ ٹورنامنٹ ملک اسجد اعوان، چیف آرگنائزر راجہ عدنان کیانی اور ایونٹ منیجر راجہ ندیم عزیز (وائس آف ڈومیلی) کی جانب سے نوجوان صحافی محمد نبیل حسن، سہیل اکبر اور راجہ کاظم کلیم کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ڈومیلی میڈیا ٹیم نے چاروں روز عوام کو لمحہ بہ لمحہ ٹورنامنٹ کی سرگرمیوں، کھلاڑیوں کی آمد اور شاندار استقبالیہ مناظر سے آگاہ رکھا، جسے عوام اور شائقین نے بے حد سراہا۔
شیلڈز ملنے پر آفیشل سکورر راجہ کامران اسحاق گتر، سفیر ثقافت راجہ عظمت کمال (اپنا کٹاری چینل)، چوہدری صغیر عاصی پدھری، چوہدری صداقت علی بھاٹی، چوہدری حارث جٹ (سلیکٹ موبائل دینہ) اور دیگر نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


