دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کی اہم اور بروقت کارروائی کے دوران جعلی طور پر پولیس کی سرکاری گاڑی ظاہر کرنے والا ملزم محمد ریاض گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نے اپنی ویگو گاڑی پر پولیس لائٹس نصب کر رکھی تھیں، جس کے ذریعے وہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کر رہا تھا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کی گاڑی سمیت پولیس لائٹس کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تھانہ دینہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی کا مقصد جعلی سرکاری پروٹوکول، ویگو کلچر اور قانون کی خلاف ورزی کے دیگر عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مؤثر بنانا ہے۔


