Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نئی ویزا پالیسی: انڈونیشیا جانا اور دل بھر کے رہنا اب انتہائی آسان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نئی ویزا پالیسی: انڈونیشیا جانا اور دل بھر کے رہنا اب انتہائی آسان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

دلکش مناظر، متحرک شہروں اور بھرپور ثقافت کا گڑھ انڈونیشیا سیاحوں کے لیے ایک جنت جیسا ہے اور اب تو حکومت وقت نے اپنی نئی ویزا پالیسی بھی متعارف کرادی ہے جس کے تحت آپ وہاں ایک وزٹ میں 2 مہینوں کے لیے سیر سپاٹے کر سکتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ یہ سہولت ایک 5 سالہ ملٹیپل انٹری ویزے کی صورت میں حاصل ہوگی۔

انڈونیشیا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن نے حال ہی میں ایک اہم ویزا پالیسی کا اعلان کیا ہے جس نے 5 سالہ متعدد داخلے کے اس ویزے کی شکل میں ملک میں سیاحت و کاروبار دونوں کو ایک نئے دور میں داخل کردیا ہے۔

اس ویزے کے تحت سیاح اپنے ہر چکر میں 2 ماہ تک انڈونیشیا میں رہتے ہوئے سیر و تفریح، دوستوں اور عزیزوں سے ملنے اور ثقافتی تقریبات میں شرکت جیسی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد انڈونیشیا میں کاروبار اور سیاحت دونوں سرگرمیوں کا ارادہ رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے سفر کی راہ ہموار کرنا ہے۔

[Indonesia visa Update] – Start issuing 05 year visa for Business and Tourism#visa #visaconsultants #visaservices #indonesiavisa #businessvisa #b2bvisaservices #visaapplication #attestation #attestationservices #visaprocessing #touristvisa #visaadvisor #visaconsultancy pic.twitter.com/yHgtkpPQHq

— Be There (@betheretravel13) December 27, 2023

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن سلمی کریم نے نئی ویزا پالیسی کے مثبت اثرات کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملٹیپل انٹری ویزا غیر ملکیوں کے لیے اعلیٰ نقل و حرکت کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس نئی ویزا پالیسی کے نتیجے میں مزید غیر ملکی شہری انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔

انڈونیشیا کا 5 سالہ ملٹیپل انٹری ویزا

حال ہی میں شروع کیے گئے 5 سالہ ملٹیپل انٹری ویزے کے اجرا کی صورت میں سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے ملک کی سیر کرنے کا ارادہ رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے فی وزٹ 60 دن تک رہنے کی اجازت ہوگی۔

انڈونیشیا کے لیے معیاری سیاحتی ویزا عام طور پر ایک ہی اندراج کے ساتھ 30 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے جبکہ اس کی میعاد ختم ہونے سے پہلے مزید 30 دن توسیع بھی کرائی جاسکتی ہے۔

ویزے کی اقسام ’ڈی 1‘ اور ’ڈی 2‘

مذکورہ ویزے کا اجرا جنوری 2024 سے ہوگا جس کے تحت غیر ملکیوں کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ 2 متعدد داخلے والے ویزوں کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرلیں۔ ان میں سے ہر ایک 5 سال کے لیے کارآمد ہوگا۔

ڈی 1 کے تحت سیر و تفریح کی اجازت ہوگی جبکہ ڈی 2 کاروباری مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔ ڈی 2 کے تحت مسافر ملک میں کہیں بھی میٹنگز، کانفرنسز، نمائشوں اور کاروباری مذاکرات میں حصہ لینے جیسی سرگرمیوں کے لیے فی دورہ 60 دن تک قیام کرسکیں گے۔ تاہم کل وقتی ملازمت یا تجارتی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جن کے لیے ورک پرمٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

درخواست دینا انتہائی آسان

اب انڈونشیا جانے کے خواہشمند افراد بوجھل درخواست فارم اور سفارت خانے کے چکر پر چکر کو بھول جائیں کیوں کہ اس 5 سالہ ملٹیپل انٹری (ڈی 1 اور ڈی 2) ویزوں کے لیے درخواست کو اب آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے آسان بنادیا گیا ہے۔

درخواست دہندگان آسانی سے فارم کو پُر کرسکتے ہیں، ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور کریڈٹ کارڈ سے محفوظ ادائیگی کرسکتے ہیں۔ ہموار عمل ویزا کی مؤثر پروسیسنگ کو یقینی بناتا ہے جس سے درخواست دہندگان کے وقت اور محنت کی بچت ہوگی۔

کون سے دستاویزات درکار ہوں گے؟

ویزے کے لیے درخواست دہندہ کو مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔

پاسپورٹ (کم از کم 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ)۔

ذاتی بینک اسٹیٹمنٹ جو پچھلے 3 مہینوں میں کم از کم 2 ہزار امریکی ڈالر کا بیلنس ظاہر کرتا ہو۔

حالیہ رنگین تصویر۔

نئی ویزا پالیسی کے فوائد

آن لائن درخواست کا عمل ہموار اور ویزے کے تیز تر حصول میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

فروغ سیاحت اور کاروبار۔

کیا آپ انڈونیشیا جانے کے لیے تیار ہیں؟

ڈی 1 اور ڈی 2 ویزوں کے متعارف ہونے کے بعد 17 ہزار جزائر کی سرزمین کی خوبصورتی اور تنوع سے محظوظ ہونا اس سے پہلے اتنا زیادہ آسان اور سہولتوں سے آراستہ نہیں تھا۔

انڈونیشیائی حکومت کا عزم ہے کہ ممکنہ مسافروں کی اس حد تک حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ بس ارادہ کریں، اپنا بیگ پیک کریں اور آن لائن ویزا حاصل کرکے روانہ ہوجائیں۔ اب آپ بتائیں آپ اپنا بیگ کب پیک کر رہے ہیں؟

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
51%
3 km/h
بدھ
27 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے کھل گئے، خرچ کافی کم

24 فروری, 2025

بلوچستان ٹرین حملے کی ذمہ دار "را "ہے، اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما

13 مارچ, 2025

امریکا میں نیا ریکارڈ؛ 50 میں سے 13 ریاستوں میں خاتون گورنرز منتخب

13 نومبر, 2024

سعودی عرب کا ٹیکس ریلیف اور آسان ویزہ پروسیسنگ کا اعلان

21 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں