Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا تاریخی لاجپت رائے لائبریری کا دورہ، تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا تاریخی لاجپت رائے لائبریری کا دورہ، تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
17 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے جہلم کی تاریخی لاجپت رائے لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے لائبریری کی عمارت کی بحالی، جدید لائٹنگ سسٹم اور فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ لاجپت رائے لائبریری جیسے تاریخی علمی اثاثے کو محفوظ بنانا اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کی بحالی کا مقصد نئی نسل میں مطالعے کا ذوق اجاگر کرنا اور علم دوستی کو فروغ دینا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ لائبریری میں آنے والے طلبہ اور قارئین کے لیے آرام دہ نشستوں کے انتظامات کیے جائیں اور کتابوں کی کیٹلاگنگ کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید سہولیات کی فراہمی سے طلبہ اور نوجوانوں کو کتب بینی اور مطالعے کی جانب راغب کیا جا سکے گا۔

انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ مٹیریل کے استعمال میں کسی قسم کی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام مقررہ معیار اور طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

دورے کے اختتام پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ عملے کو پابند کیا گیا کہ لائبریری کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لائبریری کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو مطالعے کے لیے ایک پُرسکون اور آئیڈیل ماحول میسر آ سکے اور وہ کتابوں کے ساتھ اپنا رشتہ مزید مضبوط کر سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
broken clouds
23° _ 23°
39%
3 m/s
بدھ
23 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جہلم میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عوام کے لیے بُری خبر، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

1 فروری, 2025

جہلم پولیس کا خطرناک اور خونی کھیل کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

4 مارچ, 2024

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے نکہ چوہدریاں میں سجا بیل کراہ کا میلہ، 35 سے زائد بیلوں کی جوڑیوں کی شرکت

12 جون, 2025

مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے جہلم میں چار روزہ قومی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

31 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں