Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے پاکستان کے 4 صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی 5 سالہ رپورٹ جاری کر دی، جو 2019 سے 2023 تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

ایس ایس ڈی او کی رپورٹ کے مطابق 5سال کے عرصے میں بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے 5398 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 62 فیصد واقعات صوبہ پنجاب سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 3323 ہے۔ یہ تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

بچوں سے جنسی زیادتی کے خیبرپختونخوا میں 1360 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 25 اعشاریہ 1 فیصد ہیں۔ اسی طرح سندھ میں 458 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 8 اعشاریہ 5 فیصد ہے جب کہ بلوچستان سے 257 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 5فیصد ہے۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 5برس کے دوران 2019 سے 2023 میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں 220 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔پنجاب کے ضلع لاہور میں بچوں سے زیادتی کے سب سے زیادہ 1176 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا کے کم آبادی والے ضلع کولائی پالس کوہستان ،جہاں 18 سال سے کم عمر افراد کی آبادی محض 1لاکھ 58ہزار ہے ، جس میں 84 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ایس ایس ڈی او نے پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اہم سفارشات پیش کی ہیں، جن میں موجودہ قوانین کے نفاذ کو مضبوط بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنا ، زینب الرٹ ایکٹ کے تحت فاسٹ ٹریک عدالتوں کے مؤثر طریقے سے کام کو یقینی بنانا اور آگاہی مہمات کو فروغ دینا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹنگ کے نظام کو بہتر بنانا، اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے لیے ایک مرکزی قومی ڈیٹا بیس کا قیام بھی اہم ہے۔

علاوہ ازیں یہ سفارشات متاثرہ افراد کی معاونت پر زور دیتی ہیں، جن میں بچوں کے لیے دوستانہ ماحول اور جگہوں کا قیام ، ذہنی صدمے سے متعلق مشاورت اور مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ آن لائن استحصال اور انسانی اسمگلنگ جیسے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط قانونی فریم ورک بنانا بھی سفارشات میں شامل ہے ۔

اس حوالے سے ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض اعداد نہیں ہیں بلکہ معصوم زندگیاں ہیں جو ناقابل تصور صدمے سے دوچار ہوئی ہیں۔ گزشتہ 5 برس میں بچوں سے جنسی زیادتی کے رپورٹ ہونے والے واقعات میں 220 فیصد اضافہ ہونا واضح کرتا ہے کہ مضبوط قوانین، موثر نفاذ کے طریقہ کار اور عوامی آگاہی مہمات کی اشد ضرورت ہے۔ بچوں کا تحفظ قومی ترجیح بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 62 فیصد کیسز کا ہونا موجودہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسیوں اور ان کے نفاذ پر فوری نظرثانی کا تقاضا کرتا ہے۔ اسی طرح سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے واقعات نظام میں موجود خلا کی نشاندہی کرتے ہیں، جنہیں حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان مربوط کوششوں سے حل کیا جانا چاہیے۔

سید کوثر عباس نے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے بنیادی اسباب کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشش کریں تا کہ پاکستان میں بچوں کے لیے دوستانہ اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
36%
2 m/s
ہفتہ
22 °C
اتوار
30 °C
پیر
31 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 51 سالہ شخص جاں بحق
7 نومبر, 2026
ضلع جہلم سے 15 نومبر کو آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا، حافظ عبدالحمید عامر
7 نومبر, 2026
مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری
7 نومبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار
7 نومبر, 2026
پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
7 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی ، وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

28 اپریل, 2026

پروفیسر نیاز اعوان گورنمنٹ الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے پرنسپل تعینات

4 اپریل, 2025

جہلم: الایمان پبلک سیکنڈری اسکول دریالہ چوک میں سالانہ تقریب، مشیر صحت اظہر محمود کیانی کی شرکت

29 مارچ, 2026

کیا برائلر یا فارمی چکن کھانے سے کینسر ہو سکتا ہے؟

15 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں