‘اب گاؤں چمکیں گے’ پروگرام کے تحت ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے ، سمیع اللہ فاروق

جہلم: "اب گاؤں چمکیں گے پروگرام” کے تحت ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے، صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا حق ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے اس پروگرام کے تحت جاری کام پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات پروگرام کے تحت اب تک کی کارکردگی کو ریویو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے اس پروگرام کے تحت جاری کام پر ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کریں گے کوئی گاؤں بھی بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button