Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 40 کی دہائی میں کھائی گئی غذا بعد کی زندگی میں اہم قرار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

40 کی دہائی میں کھائی گئی غذا بعد کی زندگی میں اہم قرار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بوسٹن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 40 برس کی عمر میں کھائی جانے والی غذا 70 برس کی عمر میں زندگی کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔

تحقیق میں ہارورڈز نرسز ہیلتھ اسٹڈی اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں شریک ہونے والے 1 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ، جس کا دورانیہ 30 سال پر محیط تھا۔

شیکاگو میں منعقد ہونے والی امیریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں نے 40 سال کی دہائی کے بعد سے صحت مند غذا کا استعمال کیا ان کی جسمانی اور ذہنی کارکردگی ایسی غذا نہ کھانے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد سے 84 فیصد تک بہتر تھی۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ این-جولی ٹیسیئر کا کہنا تھا کہ دائمی امراض سے حفاظت میں غذا نمایاں مقام رکھتی ہے، پھر بھی کچھ مطالعے صحت مند غذاؤں اور مجموعی طور پر صحت مند عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی، ذہنی اور جسمانی صحت کا معائنہ اور موازنہ کرتے ہیں۔

پھلوں، سبزیوں، سالم اناج، نشاستہ چکنائی، میوے، پھلیاں اور کم چکنائی والی ڈیری کے زیادہ استعمال کا صحت مند عمر بڑھنے کے زیادہ امکانات سے تعلق  پایا گیا۔

اس کے برعکس، ٹرانس فیٹ، سوڈیم اور پروسیسڈ گوشت سمیت کل گوشت کی زیادہ مقدار کا تعلق صحت مند عمر بڑھنے کے کم امکانات کے ساتھ دیکھا گیا۔

محققین نے 1986 سے 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا۔ تحقیق کے ابتداء میں شریک افراد کم از کم 39 برس کے تھے اور دائمی امراض سے متاثر نہیں تھے۔

تحقیق میں ہر چار سال کے دورانیے سے ان افراد سے ان کی غذا کے متعلق سوال نامے پُر کرائے گئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
59%
1 km/h
بدھ
25 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسپتالوں میں نمونیا کی اکثر غلط تشخیص کی جاتی ہے، تحقیق

9 اگست, 2024

بیف یا مٹن کا زیادہ استعمال ذیا بیطس کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، تحقیق

14 اگست, 2024

سموگ کی بنیادی وجہ ماحولیاتی تغیرات ہیں، ڈاکٹر محمد عمر

18 نومبر, 2024

مُٹاپا گردوں کی بیماری کی اہم وجوہات میں سے ایک

19 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں