نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی کون سی بڑی مشکل آسان بنا دی؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سمندر پار پاکستانیوں کی ایک بڑی مشکل آسان بنا دی ہے، قومی ادارے نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی متعارف کروا دی ہے۔

نادرا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں بتایا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کا عمل آسان بنا دیا ہے، اب تارکین وطن کو پاکستان میں رہنے والے کسی شہری کو پاور آف اٹارنی دینے کے لیے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

نادرا حکام کے مطابق شہری 6 آسان مراحل میں گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button