Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، پنڈدادنخان میں چار ملزمان گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، پنڈدادنخان میں چار ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو راستہ روک کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔

ایک دوسری کارروائی کے دوران تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کر لیا۔ مذکورہ ملزم بھی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا، جسے جدید سائنسی طریقۂ کار کے ذریعے ٹریس کر کے قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے احکامات پر ناجائز اسلحے کی نمائش اور سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے اس کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جرائم پیشہ عناصر خواہ ملک کے اندر ہوں یا بیرونِ ملک روپوش، انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری یقینی بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ناجائز اسلحے کی نمائش معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بنتی ہے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش کرنے اور سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
13°C
Jhelum
clear sky
13° _ 13°
32%
2 m/s
اتوار
26 °C
پیر
26 °C
منگل
25 °C
بدھ
26 °C
جمعرات
24 °C

تازہ ترین

دینہ میں ٹرین کی زد میں آ کر 50 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق
28 نومبر, 2026
ایل پی جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری، قیمت میں نمایاں کمی آگئی
28 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے سرسبز اور خوبصورت پنجاب کے وژن کے تحت جہلم کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے عملی اقدامات شروع
28 نومبر, 2026
جہلم: وراثتی اراضی کے ریکارڈ میں مبینہ جعلسازی اور ردوبدل ، برطانوی شہری کا محکمہ مال کے افسران کے خلاف اعلیٰ حکام سے رجوع
28 نومبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں خصوصی سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرم سمیت دو ملزمان گرفتار
28 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مہنگائی کا بڑا طوفان آنے لگا، عوام تیار ہو جائیں

29 جون, 2024

ضلع جہلم میں 26 فروری کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

25 فروری, 2024

جہلم میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم 11 سال بعد گرفتار

13 مئی, 2026

عید پیغامات بھیجنے کے 6 متن ،کسی کا بھی انتخاب کرلیں

10 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں