پی ایم ڈی سی مائینر یونین الیکشن میں مہرجعفری گروپ کی بھرپور کامیابی کا سہرا مائینر کمیونٹی کو جاتا ہے ، ملک اویس

کھیوڑہ: مہرملک محمد اویس نے کہا کہ پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے الیکشن میں مہرجعفری گروپ کی بھرپور کامیابی کا سہرا مائینر کمیونٹی کو جاتا ہے کہ جنہوں نے بھرپور طریقے سے کامیاب کروایا، جنرل سیکرٹری مرزا فاروق بھٹہ اور ان کے دیگر نمائندگان نے مائینر وں کے مسائل پہلے بھی حل کیے ہیں۔

مہرملک محمد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے جس طرح مائینروں نے ایک بار پھر مہرجعفری گروپ پر بھرپور طریقے سے الیکشن جتوا کر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انشاء اللہ جنرل سیکرٹری مرزا فاروق بھٹہ اور ان کے دیگر نمائندگان نے پہلے بھی مائینروں کی خدمت کی اب بھی مائینر کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور مزید بہتری کے لیے اپنی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مائینروں کے کام ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے مائینروں کے حقوق کی جنگ احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور مائینروں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button