Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: موسم میں خنکی، کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار کے مریضوں میں اضافہ، شہری احتیاط کریں، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

موسم میں خنکی، کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار کے مریضوں میں اضافہ، شہری احتیاط کریں، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
2 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا ہے کہ موسم میں خنکی آتے ہی کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو بدلتے موسم کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے دوران جسم کو درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ موسم میں خنکی بڑھنے کے ساتھ شہریوں کو اپنی روزمرہ معمولات اور خوراک میں بھی احتیاط برتنی چاہیے تاکہ موسمی اثرات سے پیدا ہونے والی صحت کی شکایات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹھنڈے مشروبات، برف والے پانی اور دیگر انتہائی ٹھنڈی اشیاء کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ موسم کی تبدیلی کے دوران ان کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ خصوصاً گھروں میں پینے کے لیے بہت زیادہ ٹھنڈے پانی کے بجائے مناسب درجہ حرارت کا پانی استعمال کیا جائے۔

ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے شہریوں پر زور دیا کہ بدلتے موسم میں اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور اچانک سردی سے بچنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے دوران احتیاط کو معمول کا حصہ بنا کر نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار سمیت موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
39%
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
38 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان کے علاقے دھریالہ جالپ میں خاتون موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق
2 اکتوبر, 2026
دینہ میں ڈی مارٹ کے قریب فائرنگ، نوجوان لڑکی جاں بحق، ملزم موٹر سائیکل پر فرار
2 اکتوبر, 2026
ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ
2 اکتوبر, 2026
جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے مراکز کا معائنہ، غیر حاضر اہلکار معطل
2 اکتوبر, 2026
پنجاب میں مون سون سیزن ختم، ضلع جہلم میں کتنی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی؟ اعداد وشمار جاری
2 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس کی شدید خرابی، شہریوں کی زندگی مفلوج

21 نومبر, 2025

جہلم میں شہری کے گھر پر قبضے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

2 جون, 2026

گوجرخان میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

15 مئی, 2026

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

30 ستمبر, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں