حلقہ این اے 61 سے لیگی امیدوار ملک غلام مصطفیٰ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 61 سے امیدوار قومی اسمبلی سینئر قانون دان ملک غلام مصطفیٰ کندوال ایڈووکیٹ نے خزانہ اسحاق ڈار ملاقات کی، ملاقات میں للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں سینئر قانون دان ملک شاہد اعوان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد امیدوار قومی اسمبلی ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر یک نکاتی ایجنڈا ہے اسکی تعمیر اور فنڈز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ملک غلام مصطفیٰ کندوال ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کیلئے فوری میگا اور ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پیکیج ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button