Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
20 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان اور روح پرور سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا، جس میں تحصیل دینہ سمیت گردونواح کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ اجتماع کا ماحول ایمان افروز، روحانی اور عقیدت و محبت سے بھرپور رہا، جہاں شرکاء نے بھرپور انداز میں سنتوں پر عمل کا جذبہ ظاہر کیا۔

اجتماع کے مہمانِ خصوصی ترجمان دعوتِ اسلامی اور رکنِ شورٰی حاجی عبدالحبیب طاری تھے۔ اپنے پُراثر اور ایمان افروز خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کا اس اجتماع میں جمع ہونا اللہ پاک اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ انہوں نے درود و سلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ درودِ پاک پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں۔ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے کہ جب تک مسلمان مجھ پر درود پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں۔ اب یہ بندے کی مرضی ہے کہ وہ کب اور کتنا درودِ پاک پڑھتا ہے۔

حاجی عبدالحبیب طاری نے مزید فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن دو سو مرتبہ درودِ پاک پڑھتا ہے، اس کے دو سو برس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بندے کو اپنی زندگی اس انداز میں گزارنی چاہیے کہ ہر وقت یہ فکر رہے کہ کب نبی کریم ﷺ کا دیدار نصیب ہو اور کب اللہ پاک سے ملاقات ہو۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا سے اس قدر محبت کرنے لگے ہیں کہ اللہ پاک کو بھول بیٹھے ہیں، حالانکہ موت مومن کے لیے تحفہ ہے۔

انہوں نے توبہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گناہ سے سچی توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اس نے گناہ کیا ہی نہیں، اور اللہ پاک کو وہی بندہ پسند ہے جو سچے دل سے توبہ کرتا ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نے باجماعت نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک باجماعت نماز پڑھنے سے ستائیس گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو معلوم ہو کہ اس کی چیز دوسرے محلے میں جا کر ستائیس گنا مہنگی فروخت ہوگی تو کون ہے جو وہاں نہ جائے؟ اسی طرح باجماعت نماز کا اجر بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

حاجی عبدالحبیب طاری نے کہا کہ جو بندہ اللہ پاک سے سچے دل سے دعا کرتا ہے، اللہ پاک اسے کبھی خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹاتا۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے رقت آمیز دعا کرواتے ہوئے رو رو کر اللہ تعالیٰ سے عالمِ اسلام کی بقا، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ملک و قوم کی خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اجتماع کے اختتام پر کامیاب اور شاندار انعقاد پر دعوتِ اسلامی دینہ تحصیل کے نگران حاجی طارق جاوید طاری، ڈسٹرکٹ جہلم کے نگران سجاد حسین طاری اور ایف جی آر ایف کے ذمہ دار شیخ ناہید کو مبارکباد پیش کی گئی۔ سنتوں بھرے اس اجتماع میں تحصیل دینہ کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی، جبکہ شرکاء نے ایسے اجتماعات کو ایمان کی تازگی اور اصلاحِ اعمال کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
clear sky
32° _ 32°
57%
2 km/h
جمعہ
40 °C
ہفتہ
43 °C
اتوار
43 °C
پیر
43 °C
منگل
31 °C

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے سینٹری ورکرز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم، احتجاج
27 اگست, 2026
جہلم: روہتاس روڈ پر گدھا گاڑی الٹنے سے 53 سالہ شخص جاں بحق
27 اگست, 2026
پڑی درویزہ اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا
27 اگست, 2026
جہلم میں جی ٹی روڈ پر دو کاروں اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
27 اگست, 2026
جرائم کا خاتمہ، خواتین و بچوں کا تحفظ اور عوام کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم
27 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پیکا ایکٹ کے خلاف جہلم میں صحافیوں کا احتجاج، آزادیٔ صحافت پر قدغن نامنظور

15 فروری, 2025

ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ ہوگی

27 مئی, 2025

الیکشن کے انعقاد پر بےیقینی؛ انتخابی مہم کیلئے بینرز، جھنڈوں کی فروخت سست روی کا شکار

16 جنوری, 2024

پرائس کنٹرول میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

21 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں