جہلم: نبی پاک ﷺ کی ذات مبارک سے محبت تمام مسلمانوں کے ایمان کا لازمی جزو ہے، آپ ﷺ کی ولادت با وسعادت انتہائی عقیدت واحترم اور مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔
ان خیالات صدر الیکٹرانک میڈیا جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود اور جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے پرنٹ میڈیا کے نمائند گان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاشقاں رسول نے گلیوں، محلوں، مساجد، عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجھا رکھا ہے جبکہ گھروں اور مساجد میں ذکر و اذکار کی محافل کا نعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں نذر و نیاز کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،گلی محلوں میں بچے ٹولیوں کی شکل میں حضور نبی کریم ﷺ پر درود سلام پیش کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ 12 ربیع الاول انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔


