Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یوم شہادت حضرت علیؑ؛ ڈپٹی کمشنر جہلم نے جلوس کے روٹ کا دورہ، سکیورٹی اور صفائی کے سخت انتظامات کی ہدایت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یوم شہادت حضرت علیؑ؛ ڈپٹی کمشنر جہلم نے جلوس کے روٹ کا دورہ، سکیورٹی اور صفائی کے سخت انتظامات کی ہدایت

عامر کیانی
عامر کیانی
19 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے میونسپل افسران اور جہلم پولیس کے ہمراہ 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے روٹ کا پیدل دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جلوس کے راستے میں موجود تمام رکاوٹوں اور تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی جبکہ سکیورٹی پلان پر ڈی ایس پی سٹی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں21 رمضان المبارک کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، سی ای او میونسپل کمیٹی مبارک علی خان، ڈی ایس پی سٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے جلوس کے نقطہ آغاز سے اختتام تک پیدل دورہ کیا۔ اس موقع پر جلوس کے لائسنس داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے، سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جائیں اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈی ایس پی سٹی سے جلوس کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں اور سڑکوں کی بندش کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔

ڈی ایس پی سٹی نے بتایا کہ جہلم پولیس نے جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ اس پلان کے تحت جلوس کے تمام لنک راستوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ سینکڑوں پولیس اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جلوس کی حفاظت پر مامور ہوں گے جبکہ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو خود اس سکیورٹی پلان کی نگرانی کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے سی ای او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹایا جائے، نالیوں اور گلیوں کی بہترین صفائی کو یقینی بنایا جائے اور بروقت انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے لائسنس داران سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ جلوس کے پرامن انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یا ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
24%
3 m/s
بدھ
28 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر کے نشان والا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
مریم نواز نے جہلم کو ایک بھی نیا منصوبہ نہیں دیا، صرف پی ٹی آئی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری
11 نومبر, 2026
جہلم میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس 15 دسمبر سے فعال ہوگا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
11 نومبر, 2026
10 ہزار روپے مالی معاونت وصول کرنے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی خدمات قابلِ ستائش، جہلم میں جامع یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے: سرفراز ملک
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں حکومت پنجاب اور لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کو دوکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا

12 جون, 2024

بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری

22 جون, 2024

پنڈدادنخان میں اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

19 ستمبر, 2024

جہلم میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لیموں عوام کی پہنچ سے دور

28 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں