Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان اور ہالینڈ کے ثقافتی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا، سلجوق مستنصر تارڑ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان اور ہالینڈ کے ثقافتی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا، سلجوق مستنصر تارڑ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دی ہیگ: پاکستان بز نس فورم ہالینڈ نے اپنی 30 سالگرہ کے موقع پر دی ہیگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے کیا گیا نظامت کے فرائض پاکستان بزنس فورم کے سیکرٹری جنرل شیخ ظفر نے بڑی عمدگی سے ادا کیے۔

اس موقع پرسفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تجارت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پرانے ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں جن کومزید مستحکم کیاجائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں خطر خواہ اضافہ ہو ا ہے۔

انہوں نے پاکستان بزنس فورم کی کارکردگی کی تعریف کی اور سفارت خانہ کی جانب سے آئندہ بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا انھو ں نے دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلہ کا بھی ذکر کیاجبکہ مختلف ڈچ کمپنیوں کے پاکستان میں انو یسٹمینٹ میں دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔

قبل ازیںپاکستان بز نس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب نے اپنے خطاب میں پاکستان بزنس فورم کی 30 سالا کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ فورم نے سالہائے گذشتہ میں بے شمار تقریبات کا انعقاد کیا جس میں بز نس کانفرنسیں سیمینار شامل ہیں۔ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تجارت کوفروغ ملے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے بہت سارے لوگوں نے وہاں سر مایہ کاری کی بھی لیکن یہ بات میں افسوس کہہ رہا ہوں وہا ں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے لوگوں کو بہت دشواریوں کا سامنا پڑا۔ پاکستان میں جب بھی کوئی آفت سیلاب زلز لہ قرض اتار نے کامعاملہ ہوا تو بزنس فورم نے دل کھول کر عطیات بھجوائے انھوں نے سفارت خانہ دی ہیگ کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔

انہو ں نے فورم کے ارکان کے جذ بہ حب الوطنی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مجھے میرے ساتھیوں نے ہمیشہ بھرپور تعاون دیا ۔ سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کے کمرشل قو نصلر محمد شفیق ورک نے بھی پاکستان بز نس فورم کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب میںپاکستان بز نس کمیونٹی کی جانب سے شاندار کارکردگی پر سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ایوارڈ پیش کیا۔ پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کی جانب سے صحافتی ایوارڈ 2024 ہالینڈ میں سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر کو سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے پیش کیا۔

اسی طرح محمد جاوید اقبال کھو کھرکو بھی پاکستان بز نس فورم کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا سال 2023 کابیسٹ بز نس کمپنی ایوارڈ سہیل کاسمیٹس کے ڈائریکٹر چوہدری مشتاق احمد اور یار محمد خان کو دیا گیا۔

تقریب کو کامیاب بنانے میں پاکستان بزنس فورم کے چئیرمین محمد ارشد اور دیگر ارکان نے بہت محنت کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ تقریب کے اختتام پر لذ یذ پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی جبکہ شرکا ء میں پاکستان سے منگوائی گئی مٹھائی کے ڈبے تقسیم کئے گئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
52%
3 km/h
منگل
26 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

خدمت کے 25 سال؛ پاکستان نژاد آئی سرجن ڈاکٹر ایاز اصغر کیلئے این ایچ ایس کا لائف اچیومنٹ ایوارڈ

7 جون, 2024

پاکستانی قوم نے ہمیشہ بدی کا ساتھ دیا، سیاست میں مجھے مسترد کردیا، طاہر القادری

1 ستمبر, 2024

بارسلونا میں دارالعرفان اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب،مسجد کا افتتاح

3 مارچ, 2025

مسلم لیگ (ن) نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور نواز شریف کی سالگرہ شارجہ میں منائی

27 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں