جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، منشیات فروش اور شراب پی کر غل غپاڑا کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان اسد کر گرفتار کر لیا، ملزم شراب پی کر غل غپاڑا کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔