Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، آسٹریلوی وزیرخارجہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، آسٹریلوی وزیرخارجہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کینبرا: آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وانگ نے تنازع فلسطین کا خاتمہ دو ریاستی حل کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کریں گے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وانگ نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ ان کی حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کرے گی جبکہ ان کا اعلان عالمی سطح پر مختلف ممالک کی جانب سے تنازع کا حل دو ریاستوں کے قیام قرار دینے کے بعد آیا جو ان کی سابقہ پالیسی کے برعکس ہے۔

پینی وانگ نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے تنازع کا دو ریاستی حل ممکن ہوگا۔

آسٹریلیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری دو ریاستی حل کی طرف اقدامات تیز کرنے کے لیے فلسطینی ریاست پر بحث کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے ناختم ہونے والے سائیکل کو توڑنے کے لیے دو ریاستی حل واحد امید ہے۔

پینی وانگ نے اس امکان کو مسترد کردیا کہ غزہ کی حکمران حماس کا اس میں کوئی کردار ہوگا اور کہا کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دشمن کو نوازنے مترادف ہے تو وہ غلط ہیں کیونکہ اسرائیل کی اپنی سلامتی دو ریاستی حل پر انحصار کرتی ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے لیے دیرپا سلامتی اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک خطے میں فلسطین کو تسلیم نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل عالمی سطح پر تنازع کے حل کے لیے ہونے والی امن کوششوں کی بنیاد ہے لیکن اسرائیل کی جانب سے جاری موجودہ بدترین جنگ سے قبل دہائیوں سے یہ کوششیں معطل ہیں اور غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطینیوں کا مؤقف ہے کہ غزہ سمیت مغربی کنارہ اور مشرقی بیت المقدس پر مشتمل علاقہ ان کی ریاست ہوگی جہاں 1967 میں مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل کے قبضے سے قبل فلسطینی ریاست قائم تھی۔

ادھر اسرائیل نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کوئی بھی معاہدہ براہ راست مذاکرات کے نتیجہ میں کیا جائے گا۔

آسٹریلیا سے قبل اسپین نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر زور دیا تھا اور یورپی یونین میں یہ تجویز پیش کرنے والے اہم رکن ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے باقاعدہ مطالبہ کیا تھا کہ مستقل رکنیت کے لیے 2011 میں کی گئی ان کی درخواست پر غور کیا جائے کیونکہ اقوام متحدہ میں فلسطین غیر رکن مبصر ریاست کی حیثت میں شام ہے۔

سلامتی کونسل کے صدر نے فلسطینی ریاست کی اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کی درخواست کمیٹی کو بھیج دی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
40°C
Jhelum
few clouds
40° _ 40°
32%
3 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے، نگران وزیر قانون کا عالمی عدالت انصاف میں مؤقف

23 فروری, 2024

مکہ مکرمہ میں آنے والے 4 ہزار بھکاری گرفتار، تعلق کہاں سے

1 اپریل, 2024

غزہ میں 10 میں سے 9 فلسطینی بے گھر ہیں؛ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل

4 جولائی, 2024

نیو یارک: ٹائم اسکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی، ویڈیو وائرل

5 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں