جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا مختلف شاپنگ مالز کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کم از کم تنخواہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم نے جہلم شہر کے مختلف شاپنگ مالز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ملازمین سے تنخواہوں بارے آگاہی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانا ضروری ہے جبکہ ملازمین کو تنخواہیں بھی حکومت پنجاب کے مقرر کردہ حساب سے دی جائیں۔ اس سلسلے میں کوئی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔