Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دارالعرفان منارہ میں سالانہ روحانی تربیتی اجتماع 6 جون سے 12 جولائی منعقد ہو گا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دارالعرفان منارہ میں سالانہ روحانی تربیتی اجتماع 6 جون سے 12 جولائی منعقد ہو گا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

چکوال: سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ کے روحانی مرکز دارالعرفان منارہ ضلع چکوال میں سالانہ روحانی تربیتی اجتماع 6 جون سے 12 جولائی تک منعقد ہو رہا ہے۔ یہ روحانی مرکز کلر کہار انٹرچینج سے تقریباً 20 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، جہاں ملک و بیرونِ ملک سے ہزاروں افراد روحانی تربیت، اصلاحِ نفس اور معرفتِ الٰہی کے حصول کے لیے شرکت کرتے ہیں۔

اجتماع شیخ المکرم امیر عبدالقدیر اعوان کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں روزانہ تربیتی نشستیں، ذکر و اذکار، دینی و روحانی تعلیمات اور صحبتِ شیخ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر صوفیاء کرام کی صحبت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسان صرف جسم نہیں بلکہ روح اور بدن کا مجموعہ ہے۔ جس طرح جسمانی نشوونما کے لیے مادی غذا ضروری ہے، اسی طرح روح کی بالیدگی کے لیے اللہ تعالیٰ کا ذکر، تلاوتِ قرآن، درود شریف، نماز اور دیگر عبادات ناگزیر ہیں۔

اجتماع کے منتظمین کے مطابق موجودہ دور کے فتنوں، ذہنی انتشار اور روحانی بے سکونی سے نجات حاصل کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت دارالعرفان منارہ میں سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اپنی حقیقت، مقصدِ حیات اور راہِ نجات کا شعور حاصل ہو سکے۔

اجتماع میں شریک ہونے والے احباب کو روزانہ امیر عبدالقدیر اعوان کے خطابات سننے، روحانی تربیت حاصل کرنے اور اصلاحِ قلب و باطن کے مواقع میسر آئیں گے۔

منتظمین نے عوام الناس کو اس روحانی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک رسمی پروگرام نہیں بلکہ اپنی زندگی کو دینِ اسلام کی حقیقی روح کے مطابق ڈھالنے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں روحانی تربیت اور صحبتِ اہلِ اللہ ایک عظیم نعمت ہے، لہٰذا اس بابرکت اجتماع سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے اور اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے۔

"یک زمانہ صحبت با اولیاء، بہتر از صد سالہ طاعت بے ریاء”

منتظمین کے مطابق یہ اجتماع ہر خاص و عام کے لیے کھلا ہے اور تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
54%
1 km/h
جمعہ
28 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں مویشی چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

13 جون, 2026

سوہاوہ: ڈومیلی میں آئیسکو ٹیم نے بجلی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

6 نومبر, 2024

پنڈدادنخان کے بہادر سپوت محمد اسحاق شہید کی نمازِ جنازہ ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

27 مارچ, 2026

بڑی سہولت ختم ! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اہم خبر

13 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں