Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: ڈومیلی میں میٹرک رزلٹ کے پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: ڈومیلی میں میٹرک رزلٹ کے پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
7 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: دار ارقم سکول ڈومیلی میں کلاس نہم و دہم کے شاندار سالانہ نتائج کے اعزاز میں ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کرام کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔

تقریب کے دوران کلاس دہم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علم محمد طحہٰ نے 1142 نمبر حاصل کرکے ادارے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ ان کی شاندار تعلیمی کامیابی کے اعتراف میں انہیں خصوصی شیلڈ اور لیپ ٹاپ بطور انعام پیش کیا گیا۔ محمد طحہٰ کی کامیابی پر تقریب میں موجود اساتذہ، والدین اور طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر دیگر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی ان کی بہترین تعلیمی کارکردگی پر انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ کی محنت اور کامیابیوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کی انتھک محنت، خلوص اور تعلیمی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر دارِ ارقم سکول ڈومیلی عرفان الحق نے کہا کہ محمد طحہٰ کی شاندار کامیابی اساتذہ کی محنت، لگن اور بہترین تدریسی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد طحہٰ نے نمایاں نمبر حاصل کرکے ادارے، اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کیا ہے، جو دیگر طلبہ کے لیے بھی محنت اور لگن کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی کے پیچھے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی مسلسل محنت کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی طلبہ کو معیاری تعلیم اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر تمام اساتذہ کرام کے اعزاز میں سالانہ اسٹاف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ادارے کی جانب سے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور محنتی اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
60%
1 km/h
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
30 °C
پیر
26 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: رمضان میں مہنگائی بے قابو، گراں فروش دیدہ دلیری سے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے

3 مارچ, 2026

جہلم میں برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان پر، شہری سراپا احتجاج

8 اپریل, 2025

جہلم کے نوجوان کرکٹرز کیلئے خوشخبری! پی ایس ایل میں صلاحیتیں دکھانے کا سنہری موقع

26 جولائی, 2025

جہلم میں جنگلی خرگوش کا غیر قانونی شکار کرنے والا شکاری گرفتار

4 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں