سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف رشوت لینے کا ایک اور مقدمہ درج

دینہ: فواد چوہدری، ان کے کزن اور ضلع کونسل جہلم کے افسروں کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے ایک کروڑ روپے رشوت لینے کی بابت ثبوت سامنے آنے پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے کزن فوق شیرباز، فواد چوہدری و دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔

ادھر دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 12دسمبر تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کیخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پرمقدمے کی سماعت کی ۔ عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ساعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button