Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہاتھیوں کی لڑائی میں عوام کچلی جا رہی ہے، فواد چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہاتھیوں کی لڑائی میں عوام کچلی جا رہی ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہاتھیوں کی لڑائی میں گھاس خراب ہو رہی ہے، ان کی آپسی لڑائی میں عوام کچلی جا رہی ہے۔ ملک میں افراتفری کا منظر ہے، ایسے میں کسی سے کیا بات ہو سکتی ہے۔ ملک میں کسان خسارے میں ہیں، بجلی پٹرول کی کھپت میں کمی آگئی ہے، ملک کے حالات نارمل ہونے چاہئیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے ایسے میں کسی سے کیا بات ہو سکتی ہے، ہاتھیوں کی لڑائی میں نقصان ہمیشہ چینوٹی اور گھاس کا ہی ہوتا اور ایسا ہی کچھ حال پاکستان کی عوام کا ہے، ان کی آپس کی لڑائی میں عوام کچلی جارہی ہے اور جب ہر طرف ٹینشن ہوگی تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نا کوئی بات سن رہا ہے نا کوئی بات سمجھ رہا ہے، تلخیوں کے ماحول میں ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، حالاتِ اتنے برے ہیں کسان کی گندم نہیں بک رہی، تاجروں کی دوکانیں بند ہورہی ہیں اوپر سے ایف بی آر والے آئے ہوئے ہیں، پاکستان کے اندر سرمایہ کاری آپ کے سامنے ہے، آپ اس سے اندازہ کرلیں کہ 7 اعشاریہ 6 فیصد بجلی کی کھپت میں کمی ہوچکی ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’آپ یہ بتائیں کہ آپ پر دہشت گردی کے کتنے مقدمات درج ہیں؟‘، فواد چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ ’دو کیسز کے علاوہ تمام کیسز دہشت گردی کے ہیں‘۔

اس موقع پر فواد چوہدری خود روسٹرم پر آئے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ’چوہدری صاحب لگتا ہے کہ آپ کو اپنے وکیل پر اعتبار نہیں ہے‘، فواد چوہدری جواب دیا کہ ’میں صرف حقائق بتانا چاہتا ہوں، مجھے پر 47 مقدمات درج ہیں‘، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’آپ نے خود بحث کرنی ہے تو پھر ہمیں بتا دیں‘۔

اس کے بعد فواد چوہدری اپنی نشست پر بیٹھ گئے جب کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ان کے وکیل سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پوچھا کہ ’آپ یہ بتائیں کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ ملزم کو ویڈیو لنک کی حاضری کی اجازت ہے؟ قانون کہتا ہے کہ ملزم اور گواہ کے تحفظ کے لیے حاضری ویڈیو لنک پر ہوسکتی ہے‘۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’آپ کو کس سے خطرہ ہے؟‘ فواد چوہدری کے وکیل جواب دیا کہ ’خطرہ یہ ہے کہ ایک ہی دن میں دو مختلف شہروں میں پیشی ہے، یہ انسانی طور پر ممکن ہی نہیں ہے کہ ایک بندہ ایک وقت میں دو مختلف شہروں میں پیش ہو‘، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ’آپ کی بات ٹھیک ہے مگر قانون یہ نہیں کہتا‘۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے وکیل کو تیاری کے لیے مزید مہلت دے دی اور عدالت نے کارروائی 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب حکومت کا انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

31 اکتوبر, 2024

جہلم میں ویگو ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 58 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

6 نومبر, 2024

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی

31 اکتوبر, 2023

جہلم میں کم عمر بچوں کو غیر قانونی ویپ فروخت کرنے والا گرفتار

9 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں