Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈ دادنخان کے گاؤں "کہانہ” میں پانی کی شدید قلت، عوام سڑکوں پر نکل آئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈ دادنخان کے گاؤں "کہانہ” میں پانی کی شدید قلت، عوام سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈ دادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کی یونین کونسل کندوال کے گاؤں "کہانہ” میں پینے کے پانی کی شدید قلت نے انسانی زندگی کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی واٹر سپلائی کا نظام مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، اور دو ماہ سے پانی کی عدم دستیابی پر اہلِ علاقہ شدید احتجاج پر مجبور ہو گئے۔ مظاہرے میں بزرگ، نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے جو "پانی پانی، ہائے پانی” کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ترقی یافتہ دور میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور گڑھے کھود کر پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں، جو نہ صرف ناقابلِ استعمال ہے بلکہ انسانوں اور جانوروں کے لیے مشترکہ طور پر استعمال ہوتا ہے، جس سے صحت کے شدید خطرات لاحق ہیں۔

اہلِ علاقہ نے الزام لگایا کہ 2008 میں نڑومی ڈھن واٹر سپلائی سکیم کے تحت تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد قریبی دیہات بشمول کہانہ کو پانی فراہم کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے یہ سہولت صرف للِہ شریف، ٹھڈی تھل اور جیٹھل تک محدود رہی جبکہ کہانہ جیسے دیہات آج بھی محروم ہیں۔

مظاہرین نے انکشاف کیا کہ صرف دو کلومیٹر شمال میں واٹر سپلائی کی پائپ لائن ٹوٹی ہوئی ہے، جہاں رات کے وقت چند قطرے پانی آتے ہیں، جنہیں حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں پہرہ دینا پڑتا ہے۔

احتجاج کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اوورسینئر سید محدث شاہ موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ دریائے جہلم سے کہانہ کے لیے نئی واٹر سکیم جلد مکمل کی جائے گی۔

عوام نے حکومت سے فوری اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری

15 جولائی, 2026

یو اے ای؛ سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانی بے دخل

11 جون, 2026

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

29 دسمبر, 2023

سوہاوہ پولیس نے موٹرسائیکل چور کو دھر لیا، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

3 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں