شادی سیزن؛ نوٹ لوٹنے والے تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر حادثات کا شکار ہونے لگے

جہلم: شادی ہالوں کے باہر شادی کی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنے کا رواج عام ہونے لگا۔

شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر نوٹ لوٹنے والے تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر حادثات کا شکار ہونے لگے ، متعدد بچے ،نوجوان موت کے منہ میں بھی جا چکے ہیں، اکثریت میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نوٹ لوٹنے والوں میں شہر کے مضافاتی علاقوں دیہاتیوں ، بھکاریوں کے کم سن بچے ، پٹھان اور نوجوانوں کی ٹولیاں شامل ہوتی ہیں دلہا، دلہن کے لواحقین حفاظتی اقدامات کروانے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ میرج ہالز ، مارکیز ،میرج گارڈنز کے مالکان کو سختی سے احکامات جاری کریں کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر میرج ہالز کے باہر نوٹ نچھاور کرکے بابائے قوم کی بے حرمتی پر سختی سے پابندی عائد کی جائے اس عمل سے حادثات میں بھی کمی واقع ہوگی اور بابائے قوم کی تصویروں کی بے حرمتی سے بچایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button