Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں دوکان کے تالے توڑ کر 15 لاکھ روپے نقدی اور لاکر چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں دوکان کے تالے توڑ کر 15 لاکھ روپے نقدی اور لاکر چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
26 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوکان کے تالے توڑ کر لاکر سمیت 15 لاکھ روپے نقدی لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور لاکر بھی برآمد کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم کی تحصیل دینہ کے مصروف ترین داتا روڈ پر علی الصبح تاجر فیضان علی شاہ ولد سید اخلاق حسین شاہ سکنہ ہڈالہ دینہ کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 15 لاکھ روپے نقدی اور لاکر لے کر فرار ہوگئے تھے۔ متاثرہ مالک کی درخواست پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سید احسان شاہ اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک محمد سجاد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق علی سکنہ وہاڑی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور لاکر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس کامیاب کارروائی پر دینہ کے تاجروں نے ایس ایچ او سید احسان شاہ اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک محمد سجاد کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں 20 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلا، 2 ملزمان گرفتار

26 فروری, 2025

نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی سے پنجاب ٹیچر یونین کے وفد کی ملاقات

18 جولائی, 2026

جہلم: بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں ہاتھ والے پنکھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری پریشان

3 مئی, 2026

جہلم پولیس کا آبی گزرگاہوں میں نہانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8 افراد گرفتار

20 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں