مشیر اوورسیز پاکستانی جواد سہراب کی گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کے لئے ہدایات

برمنگھم: پاکستان اوورسیز ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مشیر اوورسیز جواد سہراب ملک سے درخواست کی تھی کہ وہ سعودی عرب میں گرفتار دو بھائیوں کی رہائی کیلئے وزارت اوورسیز پاکستانی کے ذریعے مدد کریں۔

جواد سہراب ملک نے انسانی بنیادوں پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اپنی وزارت کو ہدایات جاری کیں ۔مشیر اوورسیز کے احکامات پر اوورسیز پاکستانیوں باالخصوص گرفتار بجوں کے والدین اور خاندان نے مشیر اوورسیز جواد سہراب ملک کا شکریہ ادا کیا اور ان کی درازی عمر کی دعا کی۔

اوورسیز ویلفیئر کونسل کے چیئرمین فخر ملک نے کہا کہ مشیر حکومت جواد سہراب کو ان کی شاندار کارکردگی پر کونسل کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا جو ایک عام اوورسیز کی خدمت کرنے اور اس کے مسائل حل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button