جہلم: مشین محلہ میں پارک کی حالت بہتر بنا ئی جا رہی ہے اور اہل علاقہ کو ایک خوبصور ت پاک کا تحفہ دیں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے مشین محلہ میں عوامی پارک کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سی او بلدیہ کو ہدایت کی کہ پارک میں مزید پودے لگائے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بچوں کیلئے مزید جھولے نصب کرکے پارک کی چار دیواری بھی بنائی جائے تاکہ اہل علاقہ کو ایک بہترین جگہ میسر آ سکے۔


