Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ستھرا پنجاب پروگرام شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کیلئے اہم ترین پروگرام ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ستھرا پنجاب پروگرام شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کیلئے اہم ترین پروگرام ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صبا سحر اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمان نے ڈی سی جہلم کو صفائی مہم اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے سول لائن جہلم اور اسلامیہ اسکول روڈ سمیت مختلف علاقوں میں جاری نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے کام کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور صفائی عملے کو مزید بہتری کی ہدایت کی۔

ڈی سی جہلم نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ستھرا پنجاب پروگرام ہر صورت کامیاب بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ نالوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا کر صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف نالوں کا معائنہ کیا اور صفائی کے کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ کچرے کو جلد از جلد ٹھکانے لگایا جائے تاکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جہلم شہر میں نکاسی آب کے مسائل جلد حل ہوں گے اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
2 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والا مسافر گرفتار

25 نومبر, 2024

قومی اسمبلی کے آئی ٹی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، بلال اظہر کیانی

7 اپریل, 2025

جہلم پولیس کی ایک اور اہم کارروائی، منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

27 دسمبر, 2024

اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا مختلف پٹرول پمپس پر اچانک چھاپہ، پیمانوں کی جانچ پڑتال کی

21 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں