Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امریکا نے روس پر 500 سے زائد نئی پابندیاں لگادیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امریکا نے روس پر 500 سے زائد نئی پابندیاں لگادیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

واشنگٹن: امریکا نے یوکرین پر حملے کے دو سال مکمل ہونے اور اپوزیشن لیڈر کی دوران حراست جیل میں پُراسرار ہلاکت کے بعد روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔

خبرایجنسی کے مطابق اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی جیل میں پُراسرار ہلاکت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر 500 سے زائد پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان پابندیوں کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ روس کے صدر پیوٹن بیرون ملک جارحیت اور اندرون ملک جبر کی اس سے زیادہ قیمت ادا کرے۔
وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ان پابندیوں کا اعلان روس کے یوکرین پر حملے کے دوس سال مکمل ہونے سے ایک روز قبل کیا۔مذکورہ پابندیاں روس کے بنیادی مالیاتی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے لوگوں اور اداروں پر مرکوز ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ روس کو اہم ٹیکنالوجی اور آلات کی فراہمی اور پابندیوں سے بچنے میں مدد کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے پاس گولہ بارود ختم ہو رہا ہے، ایوان نمائندگان سے مطالبہ ہے کہ یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کی منظوری دی جائے، جسے ریپبلکنز کی جانب سے روکا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ تاریخ دیکھ رہی ہے۔ “اس نازک لمحے میں یوکرین کی حمایت میں ناکامی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔”

ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ اقدامات 24 فروری 2022 کو روس کے یوکرین پر مکمل حملے کے بعد سے سب سے بڑی پابندیاں ہیں۔

امریکی پابندیاں
امریکا کی نائب وزیر خزانہ ایڈیمو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کے ذریعے ہم روس کا احتساب کرنے جارہے ہیں، کچھ ایسی کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے جو روس کی فوج کو وسائل فراہم کررہی ہیں۔

امریکا نے روس کی سرکاری کمپنی نیشنل پیمنٹ کارڈ سسٹم، جس کے ذریعے ادائیگی کا نظام چل رہا ہے اُس پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ ٹینک، لیزر اور دیگر ٹیکنالوجی تیار کرنے والی روسی کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

روس کو فنانس یا ٹیکنالوجی اور آلات کی فراہمی میں مدد کرنے والے ممالک کے دو درجن سے زیادہ اداروں اور افراد پر بھی امریکا کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

کچھ پابندیاں روس کے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی گزشتہ ہفتے آرکٹک پینل کالونی میں ہونے والی ہلاکت کے براہ راست ردعمل میں ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ناوالنی کی موت کا ذمہ دار روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کی حکومت کو ٹھہراتی ہے۔

اڈییمو نے کہا کہ ان پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ “الیکسی ناوالنی کی موت، اور اس سے ہونے والی زیادتیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس پر خاموش بیٹھا جائے گا۔”

یہ واضح نہیں ہے کہ پابندیوں کے اس نئے دور کا کیا اثر پڑے گا۔ گزشتہ دو سالوں میں، مغربی ممالک نے یوکرین کے حملے کے بدلے میں روسی کمپنیوں، بینکوں اور افراد پر تقریباً 2000 پابندیاں عائد کی ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کریملن اپنی تیل کی 40 فیصد آمدنی سے محروم ہوچکا ہے تاہم اس پر مزید اقدامات کر کے اس کو کم کیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
44%
2 km/h
جمعہ
25 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست، نیتن یاہو کا اختتام قریب ہے، ترک صدر اردوان

15 نومبر, 2023

روسی پارلیمنٹ میں طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا بل منظور

18 دسمبر, 2024

200 سے زائد سیاسی پناہ کے متلاشی انگلش چینل عبور کرنے میں کامیاب

12 اکتوبر, 2023

کہیں آپ کینسر کا باعث بننے والے بھارتی مسالحے تو نہیں کھا رہے؟

22 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں