دینہ: پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی، سالی اور 2 آشنا قاتل نکلے

دینہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی بیوی اور سالی ہی قتل میں ملوث نکلیں، بیوی اور اسکی بہن اپنے دوستوں سمیت گرفتار کر لی گئیں۔ دونوں ملزمہ بہنیں مقتول کو راستے سے ہٹا کر دونوں ملزمان بھائیوں سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

جہلم اپڈیٹس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں چوہان سٹریٹ منگلا روڈ پر گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مقتول مبشر کی بیوی اور سالی قتل میں ملوث نکلیں جبکہ 2 ملزمان شیخوپورہ سے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق 22 جنوری کی رات کو ملزمہ اقصی اور اسکی بہن زوبیہ نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد مبشر کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ شوہر کی ہلاکت کے بعد ملزمہ اقصی اور اسکی بہن زوبیہ نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

ملزمان نے مقتول مبشر کو رسیوں سے باندھ کر بے تیز دھار الے سے گلہ کاٹ کر قتل کیادونوں ملزمہ بہنیں مقتول کو راستے سے ہٹا کر دونوں ملزمان بھائیوں سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ دونوں بہنوں کی شیخوپورہ کے رہائشی دو بھائیوں رجب علی اور شہباز علی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

دینہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، چاروں ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button