Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کھیوڑہ، ایک عجوبہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کھیوڑہ، ایک عجوبہ

دانیال حسن چغتائی
دانیال حسن چغتائی
4 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان کا شمار دنیا کے ان خوش قسمت ممالک میں ہوتا ہے جنہیں قدرت کی بے شمار نعمتیں نصیب ہوئیں۔ انہی میں سے ایک نعمت کھیوڑہ ہے، اسے عجوبہ روزگار بھی کہا جاتا ہے۔ کھیوڑہ میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کانیں ہیں۔

یہ کانیں ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں واقع ہیں۔ لاہور سے موٹر وے کے ذریعے آئیں تو یہ سفر 260 کلومیٹر ہے۔ کلر کہار انٹر چینج کا راستہ طے کرتے وقت تین گھنٹے لگتے ہیں، جہاں سے ایک چھوٹی سڑک آپ کو دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان تک پہنچانے میں معاون بنتی ہے۔ ان کانوں میں تقریباً 220 ملین ٹن نمک محفوظ ہے۔کھیوڑہ کی لمبائی 300 کلومیٹر (186 میل)، چوڑائی 8تا 30 کلو میٹر اور اونچائی 2200 فٹ ہے۔

کھیوڑہ میں نمک کی دریافت 326 قبل مسیح میں اس وقت ہوئی جب دریائے جہلم کے کنارے سکندر اعظم اور راجہ پورس کی فوجوں کے مابین جنگ لڑی گئی۔ سکندر اعظم کے فوجیوں کے گھوڑے اس علاقے میں چرنے کے دوران پتھروں کو چاٹتے پائے گئے جس کے بعد فوجیوں کے ذہن میں اس کی وجہ معلوم کرنے کی خواہش پیدا ہوئی۔ جب ان چٹانوں کو چکھا گیا تو یہاں پر نمک کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ تب سے اب تک یہاں سے نمک حاصل کیا جا رہا ہے۔ یہ دنیا میں نمک کا اہم ترین اور بڑا ذخیرہ ہے۔

اس وقت کھیوڑہ کی کانوں میں 17 منزلوں سے نمک نکالا جا رہا ہے۔ سائنسی اصولوں کے مطابق کان سے پچاس فیصد نمک نکال کر پچاس فیصد بطور ستون چھوڑ دیا جاتا ہے جو کہ کان کی مضبوطی کو قائم رکھتا ہے۔ اب حالات یہ ہیں کہ کھدائی کے بعد 17 سرنگیں یہاں پر موجود ہیں۔ گراؤنڈ لیول جہاں پر سیاح جاتے ہیں، اس چٹان کی چھٹی منزل ہے جس کے اوپر پانچ منزلیں اور اس کے نیچے گیارہ منزلیں موجود ہیں۔ گراؤنڈ لیول دراصل وہ جگہ ہے جہاں سے کان کنی کا آغاز کیا گیا تھا اور جہاں پر اب پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے لوگوں کی آمد و رفت کا بندوبست کر رکھا ہے۔

سرنگ کے آغاز پر بنائے جانے والے راستے کے اوپر جہاں کھیوڑہ سالٹ مائن تحریر ہے وہاں پر 1916ء کا سال تحریر کیا گیا ہے۔ سرنگ کے اندر جانے کیلئے الیکٹرک ٹرام استعمال کی جاتی ہے۔ اس سرنگ کے اندر جگہ جگہ بلب لگا کر روشنی کی گئی ہے۔ سرنگ کے آغاز پر ہی جہاں ٹرام پہلے سٹاپ پر رکتی ہے اسے بانو بازار لاہور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ سرنگ کے اندر موجود کئی جگہوں کو پاکستان کے مشہور شہروں، بازاروں اور عمارتوں سے منسوب کیا گیا ہے۔ ان میں لاہور کا مال روڈ اور راولپنڈی کا چاندنی چوک شامل ہیں۔

سرنگ کے اندر بادشاہی مسجد، شملہ پہاڑی اور شیش محل بھی بنائے گئے ہیں۔ ایک اسمبلی ہال بھی سرنگ کے اندر موجود ہے جو کہ 240 فٹ اونچا 200 فٹ لمبا اور 50 فٹ چوڑا ہے۔ اس ہال میں کئی ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سرنگ کے اندر ہی ایک ہسپتال بھی بنایا گیا جہاں پر دمے کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

ان کمروں کے بنانے کیلئے جو اینٹیں استعمال کی گئی ہیں وہ اسی نمک کی بنی ہوئی ہیں جن سے روشنی کا گزر ہوتا ہے تو مختلف رنگ دلکش انداز میں نظر آتے ہیں۔ مسجد جسے بادشاہی مسجد کا نام دیا گیا ہے، کے میناروں میں سوراخ کر کے ان کے اندر بلب لگائے گئے ہیں جن کے جلنے سے نمک کے خوبصورت رنگ دکھائی دیتے ہیں۔

جہاں سے بھی نمک نکالا گیا ہے وہاں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ پہاڑ کی مضبوطی متاثر نہ ہو۔ اس لیے ہر منزل پر کمرے کے اوپر کمرہ اور ستون کے اوپر ستون رکھا گیا۔ یہیں پر موجود ایک کمرے کے بارے میں گائیڈ حضرات کہتے ہیں کہ اگر لوگ یہاں پر پتھر پھینک کر کوئی منت مانیں تو پوری ہوتی ہے۔ان کمروں میں موجود پانی اس قدر شفاف ہے کہ اگر ان میں پتھر پھینکا جائے تو وہ تہہ تک جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

پہاڑ کے اندر شیش محل کے قریب ہی 30 فٹ لمبا ایک تنگ پل بھی موجود ہے۔ جسے پل صراط کا نام دیا گیا ہے جسے کسی ستون کے سہارے کے بغیر بنایا گیا ہے۔ پل صراط کو عبور کر کے اندر جائیں تو مینار پاکستان اور علامہ اقبال کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

سرنگ کے اندر تازہ ہوا کے اندر آنے کیلئے خاص انتظام ہے۔ اس کیلئے 2500 فٹ لمبا ایک راستہ بنایا گیا ہے جو پہاڑی کی چوٹی تک نکلتا ہے۔ جہاں سے تازہ ہوا کا گزر پہاڑ کے اندر آئے ہوئے سیاحوں کیلئے آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ اگر اس جگہ کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تو پاکستان یہاں سے کثیر زر مبادلہ سیاحت کے ذریعے کما سکتا ہے۔ اس طرف وزارتِ سیاحت کے حکام کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

 

 

 

 

 

 

(نوٹ: یہ تحریر کالم نگار کی ذاتی آرا پر مبنی ہے، جس سے جہلم اپڈیٹس کا متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عوامی حقوق پے ڈاکہ، کپتان فاتح قرار

11 فروری, 2024

جہلم شہر کا تاریخی مقام "جوبلی گھاٹ”

22 ستمبر, 2025

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

20 اکتوبر, 2024

ہجوم سے ہاتھ ہو گیا

6 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں