جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی، محمد امجد بٹ

جہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، عوامی مسائل اور ان کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا کر جہلم پریس کلب کے صحافی احسن طریقے سے یہ فریضہ ادا کر رہے ہیں۔ یہاں پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈ زکا قیام ضروری ہے، جس سے ضرورت مند صحافیوں کی مالی مدد ہو سکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان سے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مضافات کے مسائل پر مبنی خبروں کو ہمیشہ نمایاں اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے جس کیوجہ سے قرب و جوار کے علاقوں کے کافی سارے مسائل جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی نشاندہی کیوجہ سے حل ہوئے ہیں ۔

انہوں نے صحافی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ مسائل کا حل ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی علاقے میں ہم آہنگی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب مرزاقدیر بیگ، چوہدری مہربان حسین ، چیئرمین جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس، سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص، عبدالغفارآذاد، چوہدری دانیال عابد، چوہدری تصور حسین، چوہدری کامران اصغر، راجہ شہریار علی ، اسماعیل افتخار، وسیم تبریز، سید ناصر محمود موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button