لوٹن: مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوور سیز ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ وہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں جمعہ کے خطبہ پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کے خیالات کی شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔قبل ازیں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے شعبان المعظم کے مبارک مہینہ کی برکات و فیوض کو بیان کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ یا رب العالمین شعبان المعظم کے طفیل برکات نازل فرما ۔
انہوں نے کہا کہ رجب برکات دے کر چلا گیا اب شعبان آگیاہے اور آنے والا مہینہ رمضان تو سراپا رحمت ہے اللہ کریم اس کے طفیل ہمیں عبادتا” نمازی بنا انہوں نے کہا کہ نماز کی کوتاہی کرنے والوں، لوگوں کی امانت میں خیانت کرنے والے لوگوں سود خورافراد اور والدین کی گستاخ اولاد سے متعلق مسائل بھی بیان کیے اور کہا کہ جو اولاد اپنے والدین کے لیے دعا کرتی ہے۔ والدین کی عزت اور فرماں برداری کرنے والے لوگوں کو اللہ کریم اپنے فضل سے رزق میں برکت عطا فرماتے ہیں _ ۔
قاری کامران نے تلاوت قرآن پاک کی۔ شرکاء میں سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل اور کنزرویٹو پارٹی کونسلر راجہ محمد اسلم خان، ڈاکٹر ذوالفقار صاحبزادہ اکرام باہو، خلیفہ محفوظ بٹ، سابق مئیر ریاض بٹ، راجہ رفیق خان، ملک رفیق،ملک حنیف حفیظ مغل، صوفی کرامت راجہ منشی خان طارق چوہدری سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد شامل تھی۔
دریں اثنا مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوور سیز ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کے مطابق، مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوور سیز ٹرسٹ کی اپیل پر بروز جمعہ برطانیہ بھر میں یوم تاجدار ختم نبوت منایا گیا۔
عالمی مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر پیر عبدالقادر جیلانی، پیر منور حسین جماعتی، علامہ مظہر گیلانی اور دیگر علماء نے ٹیلی فون خطابات کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور افادیت واضح کیا ہے۔


