Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کینیڈا کا بین الاقوامی طلبہ کی ’محدود تعداد‘ کو رہنے کی اجازت دینے پر غور
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کینیڈا کا بین الاقوامی طلبہ کی ’محدود تعداد‘ کو رہنے کی اجازت دینے پر غور

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کینیڈا میں امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے کہا ہے کہ کینیڈا اپنے ملک میں بین الاقوامی طلبہ کی محدود تعداد کو رہنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کینیڈا کی حکومت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسے مہنگائی اور گھر کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

امیگریشن کے خواہش مند افراد کے لیے کینیڈا پسندیدہ ملک رہا ہے لیکن مہنگائی اور گھر کے کرایوں میں اضافے کے باعث زیادہ سے زیادہ تارکین دوسرے ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ملر نے سی ٹی وی کے پروگرام کوئسچن پیریڈ کے ساتھ ایک ٹیپ شدہ انٹرویو میں کہا کہ لبرل حکومت اس سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں بین الاقوامی طلبہ کی تعداد کو محدود کرنے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کینیڈا میں بین الاقوامی طلبہ کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ حجم تشویشناک ہے۔ یہ واقعی ایک ایسا نظام ہے جو قابو سے باہر ہو گیا ہے۔‘

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حکومت بین الاقوامی طلبہ کی تعداد میں کس حد تک کمی پر غور کر رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کینیڈا میں 2022 میں آٹھ لاکھ سے زائد غیر ملکی طالب علموں کے پاس فعال ویزا تھا اور 2012 میں یہ تعداد دو لاکھ 75 ہزار تھی۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے آبادی میں کمی اور بڑھتی ہوئی عمر کے مسئلے سے نمٹنے کا واحد حل امیگریشن رہا ہے جس سے معاشی ترقی بھی ممکن ہوئی۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق امیگریشن کی وجہ سے کینیڈا کی آبادی گزشتہ 60 سالوں میں پہلی مرتبہ اتنی تیزی سے بڑھی ہے۔ لیکن اب یہ تعداد کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں جسٹن ٹروڈو نے ہاؤسنگ مارکیٹ پر دباؤ کم کرنے کے لیے سال 2025 کے بعد سے نئے رہائشیوں کی سالانہ تعداد پانچ لاکھ تک محدود کر دی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
46%
2 km/h
ہفتہ
25 °C
اتوار
31 °C
پیر
33 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں اسلحے کی نوک پر دکاندار کو دھمکیاں دینے والے متعدد افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
17 اکتوبر, 2026
نور ویلفیئر سوسائٹی کا ماحول دوست اقدام، گرین پاکستان مہم کے تحت جہلم سپورٹس کمپلیکس میں پودوں کی تقسیم
17 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کی دو اہم کارروائیاں، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
17 اکتوبر, 2026
عالمی یوم خوراک پر جہلم میں آگاہی واک، محفوظ خوراک اور غذائی تحفظ کے فروغ کا عزم
17 اکتوبر, 2026
جہلم میں مہنگائی کا طوفان، پٹرولیم مصنوعات، سبزیاں، پھل، چکن اور دودھ دہی غریب اور سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر
17 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان زندہ باد کا نعرہ ایک بار پھر بھارت میں گونج اٹھا

5 اگست, 2024

پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

3 اکتوبر, 2024

بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والا مسافر گرفتار

25 نومبر, 2024

اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست، نیتن یاہو کا اختتام قریب ہے، ترک صدر اردوان

15 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں