Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دارالعرفان منارہ میں سالانہ روحانی تربیتی اجتماع 14 جون سے شروع ہو گا، دنیا بھر سے سالکین کی آمد متوقع
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دارالعرفان منارہ میں سالانہ روحانی تربیتی اجتماع 14 جون سے شروع ہو گا، دنیا بھر سے سالکین کی آمد متوقع

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ/ چکوال: دارالعرفان منارہ ضلع چکوال میں واقع سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ کا روحانی مرکز، ایک بار پھر اپنے سالانہ 40 روزہ روحانی تربیتی اجتماع کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ یہ عظیم الشان اجتماع 14 جون تا 20 جولائی 2025 کو شیخ المکرم امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہا ہے۔

کلر کہار انٹرچینج سے صرف 20 کلومیٹر جنوب میں واقع دارالعرفان منارہ ان افراد کے لیے روحانی پناہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے جو دنیوی انتشار، نفس و شیطان کے فتنوں سے بچ کر اپنی باطنی اصلاح اور حقیقی مقصدِ حیات کو پانے کے خواہاں ہیں۔

یہ اجتماع محض ایک رسمی یا ظاہری پروگرام نہیں بلکہ روحانی تربیت، اصلاحِ باطن، اور معرفتِ الٰہی کے سفر کا ایک نایاب موقع ہے۔ روزانہ ہزاروں افراد یہاں شریک ہو کر صوفیاء کرام کی صحبت سے فیض حاصل کرتے ہیں۔ بقول شیخ المکرم مدظلہ العالی:

"یک زمانہ صحبت با اولیاء، بہتر از صد سالہ طاعت بے ریاء”

اجتماع میں روزانہ تربیتی کلاسز، ذکر و فکر کی محافل، اور حضرت شیخ المکرم کے پُرتاثیر خطابات شامل ہوتے ہیں جو شرکت کرنے والے افراد کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان اپنے خطابات میں انسان کی حقیقت کو واضح کرتے ہیں کہ انسان بدن اور روح کا مجموعہ ہے، جن کی ضروریات الگ الگ ہیں۔ جسم مٹی سے بنا ہے، اس کی غذا بھی مٹی سے حاصل ہوتی ہے جبکہ روحانی غذا اللہ کے کلام، ذکر، درود، نماز اور روزے سے حاصل ہوتی ہے۔

انسان کو برائی کی طرف مائل کرنے والا نفس اور شیطان ہمیشہ متحرک رہتے ہیں، اور ان کے شر سے بچنے کا واحد ذریعہ کتاب اللہ اور سنتِ رسول ﷺ سے مضبوط تعلق ہے۔ قرآن کریم میں دلوں پر زنگ چڑھنے کا ذکر ہے اور اس زنگ کو اتارنے کا نسخہ نبی کریم ﷺ نے ذکرِ الٰہی کو قرار دیا ہے۔

دارالعرفان منارہ اسی روحانی صفائی اور باطنی تربیت کی عظیم درسگاہ ہے جہاں دنیا بھر سے آنے والے سالکین نہ صرف علم حاصل کرتے ہیں بلکہ عمل اور حقیقت کی راہوں پر بھی گامزن ہوتے ہیں۔

اجتماع کے دوران:

  • روحانی کلاسز کا روزانہ انعقاد
  • حضرت شیخ کی صحبت میں وقت گزارنے کا موقع
  • باقاعدہ ذکر کی محافل
  • دینی و روحانی سوالات کے جوابات

یہ اجتماع ان افراد کے لیے ایک نعمتِ عظمیٰ ہے جو زندگی کو محض ظاہری کامیابی کے بجائے باطنی سکون اور قربِ الٰہی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

آئیں، اور اس عظیم روحانی اجتماع کا حصہ بن کر اپنی زندگی کو ایک نئے شعور، نئی معنویت اور حقیقی مقصد کے ساتھ ہم آہنگ کیجیے۔

دعوت عام ہے، صدائے بلند ہے — یہ وقت کی سب سے قیمتی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے!

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کی رجسٹریشن جاری

12 نومبر, 2024

جہلم پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق انتقال کر گئے، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

3 اپریل, 2026

ماہِ صیام کی آمد سے قبل گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، شہری پریشان

14 فروری, 2025

پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ڈی پی او جہلم

12 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں