جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، ایک منشیات فروش اور تین شراب سپلائرز گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وحیداور ندیم اختر کو گرفتار کر لیا، ملزم وحید سے 10لیٹر شراب اور ملزم ندیم اختر سے 80لیٹر شرا ب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عیسیٰ خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1کلو 560 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20لیٹرشراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔