جہلم:ضلع جہلم سمیت ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0 اعشاریہ 01 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 12 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 319 اعشاریہ 28 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0 اعشاریہ 01 فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلہ میں 14 اعشاریہ 36 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 319 اعشاریہ 24 اور گزشتہ سال 279 اعشاریہ 18 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 15 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلے کی قیمت میں 6 اعشاریہ 04 فیصد، دال ماش 1 اعشاریہ 33 فیصد، گندم 0 اعشاریہ 97 فیصد، ایل پی جی 0 اعشاریہ 96 فیصد، انڈے 0 اعشاریہ 91 فیصد، آلو 0 اعشاریہ 80 فیصد، دال مسور 0 اعشاریہ 59 فیصد، دال مونگ 0 اعشاریہ 58 فیصد، پیاز 0 اعشاریہ 44 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 0 اعشاریہ 22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ٹماٹر کی قیمت میں 6 اعشاریہ 62 فیصد، سب سے کم آمدنی والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 اعشاریہ 13 فیصد، چکن 3 اعشاریہ 77 فیصد، دال چنا 2 اعشاریہ 43 فیصد، لہسن 2 اعشاریہ 24 فیصد، بیف 1 اعشاریہ 13 فیصد، مٹن 0 اعشاریہ 71 فیصد، تازہ دودھ 0 اعشاریہ 11 فیصد، دہی 0 اعشاریہ 10 فیصد، جارجٹ 0 اعشاریہ 06 فیصد اور شرٹنگ کی قیمت میں 0 اعشاریہ 04 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


