جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مین ہولز کی مرمت و بحالی، ستھرا پنجاب پروگرام، بیوٹیفیکیشن اسکیم اور اسٹریٹ لائٹس کے نظام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ شہر بھر میں مین ہولز کی مرمت اور بحالی کے کام فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے اور جانی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو مؤثر اور بروقت اقدامات کی تاکید کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام اور شہری نظم و نسق کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عملی اقدامات میں تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس میں بیوٹیفیکیشن اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔
اسی طرح اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو فوری طور پر فعال بنانے کی ہدایت جاری کی گئی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔


