Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق سے متعلق سنگین خدشات کو دور نہ کرسکا؛ یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق سے متعلق سنگین خدشات کو دور نہ کرسکا؛ یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو معطل کرنے کی تجویز پیش کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کو پیر کے روز ہونے والے اجلاس سے قبل بھیجے گئے خط میں لکھا کہ "غزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے بارے میں سنگین خدشات کو اب تک اسرائیل نے خاطر خواہ طور پر دور نہیں کیا‘‘۔

جوزپ بوریل نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ مذکورہ بالا تحفظات کی روشنی میں ایک تجویز پیش کروں گا کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات کو معطل کرنے کے لیے انسانی حقوق کی شق کا اطلاق کرنا چاہیے۔

جوزپ بوریل کی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی معطلی کے لیے یورپی یونین کے تمام 27 ممالک سے منظوری درکار ہوگی جس کے بارے میں سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ ایسا ہونے کا بہت کم امکان ہے۔

اس معاملے سے آگاہ ایک سینیئر اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب برسلز میں سفیروں کو اس تجویز پر بریفنگ دی گئی تو 3 سفارت کاروں نے اختلاف کیا۔

سفارت کاروں میں سے ایک نے کہا کہ تجویز کے عملی ہونے اور اس کی تیاری میں نقائص کے بارے میں سفیروں میں حیرت تھی۔ ایک اور سفارت کار نے کہا کہ اس سے یورپی یونین پہلے سے زیادہ حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

تاہم ایک سفارت کار نے کہا کہ جوزپ بوریل کی تجویز کا مقصد جنگ میں اسرائیل کے طرز عمل کے بارے میں تشویش کا ایک مضبوط اشارہ بھیجنا ہے۔ اس پر وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے جنگ میں جن ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ان میں سے تقریباً 70 فیصد خواتین اور بچے تھے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے غزہ میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کی منظم خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

تاہم اسرائیل نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی فوجی کارروائیاں امتیاز اور تناسب کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے کچھ ممالک جیسے کہ جمہوریہ چیک اور ہنگری اسرائیل کے کٹر حمایتی ہیں جبکہ اسپین اور آئرلینڈ جیسے دیگر ممالک فلسطینیوں کی حمایت پر زور دیتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
overcast clouds
29° _ 29°
35%
2 km/h
منگل
32 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: زرعی شعبے کی بہتری اور کاشتکاروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، علیزہ ریحان
19 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشن، 439 افراد کی چیکنگ، دو ملزمان گرفتار
19 اکتوبر, 2026
جہلم میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، فی کلو 480 روپے تک فروخت
19 اکتوبر, 2026
جہلم: عوامی مسائل کا حل، محکموں کے درمیان رابطہ کاری اور جاری اقدامات کی نگرانی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
19 اکتوبر, 2026
جہلم: بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کے لیے کھادوں کے استعمال سے متعلق سفارشات جاری
19 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکا: سپر بول لیگ کی فتح کے جشن پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، بچوں سمیت 21 افراد زخمی

15 فروری, 2024

اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ ”قادسیہ“ کے درست مقام کو تلاش کرلیا گیا

12 نومبر, 2024

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے لیبر قانون میں اہم تبدیلیاں کردیں

12 اگست, 2024

غزہ میں قیامت! اسرائیلی میزائل سے ڈاکٹر جوڑے کا پورا خاندان ختم، 9 بچے شہید

25 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں