Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں ” میٹھی عید پر میٹھا فیسٹیول” منعقد کیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں ” میٹھی عید پر میٹھا فیسٹیول” منعقد کیا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں “ میٹھی عید پر میٹھا فیسٹیول” ہوا جس میں لذیذ اور ذائقہ دار سویٹ ڈشز بنانے کا مقابلہ ہوا اور اس مقابلے کی3 مختلف کیٹیگریز میں تین خواتین فاتح رہیں۔

پاکستان سوشل سینٹر کے زیر انتظام عید فیسٹیول کا میٹھا مقابلہ خاصہ دلچسپ رہا جس میں 15ے زائد شرکاء نے شرکت کی اور اپنے اپنے گھروں سے سویٹ ڈش پکا کر لائے جن کو ججز نے انتہائی باریک بینی سے دیکھا، چکھا اور میٹھا بنانے والوں سے اجزائے ترکیبی دریافت کیے جس کے بعد ججز ڈاکٹر نورالصباح اور صدر پاکستان سوشل سینٹر خالد حسین چوہدری نے 4 بہترین سویٹ ڈشز کو منتخب کیا۔

سویٹ ڈش شیرخورمہ کیٹیگری میں تانیہ فخر نے کیش پرائز اپنے نام کیا جبکہ برصغیر کے روایتی میٹھے حلوہ کیٹیگری میں عاصمہ فاطمہ نے انعام جیتا۔ اس کے ساتھ ہدیٰ یامین نے انٹرنیشنل سویٹ ڈش مقابلے کی کیٹیگری میں مشہور برطانوی میٹھا پکوان ٹرائیفل بنا کر انعام جیتا۔

پاکستان سوشل سینٹر میں سوئیٹ ڈش کے دلچسپ مقابلy میں روایتی میٹھے حلوہ کیٹیگری میں ججز نے شبنم قمر کے تیار کردہ حلوے کو بھی سراہا اور اعزازی ایوارڈ سے نوازا۔ فیسٹیول کے فاتحین کو پانچ پانچ سو درہم کی عیدی بطور انعام دی گئی۔

فیسٹیول میں انعام جیتنے پر تانیہ فخر نے کہا کہ مقابلہ جیت کر بہت خوشی ہورہی ہے اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے مقابلہ میں عیدی ملی تو لطف دوبالا ہوگیا جبکہ عید کے موقع پر میٹھے فیسٹیول کی دوسری فاتح عاصمہ فاطمہ کا خیال تھا کہ وہ بڑی محنت سے حلوہ پکا کر لائیں تھیں جس کی تیاری میں کئی گھنٹے صرف ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اگلے سال ایک بار پھر مقابلہ جیتنے کی کوشش کریں گی جبکہ بہترین میٹھا پکوان ٹرائیفل تیار کرنے پر ہدیٰ یامین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہا ان کو مقابلہ جیتنے کی توقع نہیں تھی لیکن ان کے تیار کردہ میٹھے کو پسند کیا گیا جس پر وہ خوش اور منتظمین کی شکر گزار بھی ہیں۔ عید فیسٹول میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری اور مہمان خصوصی ممتاز کاروباری شخصیت صلاح الدین ترین نے”میٹھا فیسٹول” کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جبکہ پروگرام میں نظامت کے فرائض حسب سابق صائمہ نقوی نے انجام دیئے۔

اس موقع پر خالد حسین چوہدری نے کہا کہ کم وقت میں سوئٹ ڈش کا مقابلہ کرانا بہت بڑا چیلنج تھا مگر اس چیلنج کو صائمہ نقوی اور فراز احمد نے بہت خوش اسلوبی سے نبھایا ہے۔ عید فیسٹول نے وطن سے دور، وطن کا ذائقہ فراہم کیا، وطن سے دور اوورسیز پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں دیکھی گئیں-

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے عید پر پہلی بار سویٹ ڈش مقابلہ منعقد کرایا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانی میٹھی عید پر میٹھی میٹھی ڈشز انجوائے کریں اور اپنے بچپن کی عیدوں کو یاد کریں۔منتظمین کاکہناتھاکہ اگلے سال رمضان میں ہم پکوڑوں کا مقابلہ بھی کرائیں گے” جبکہ پاکستانی بزنس ویمن اور مقابلے کی جج ڈاکٹر نور الصباح نے مقابلے کو سراہا اور جیتنے والوں کو مبارک باد دی۔

ڈاکٹر نور الصباح نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے بہت سے پاکستانی عید منانے آج کل پاکستان گئے ہوئے ہیں ایسے میں پاکستان سوشل سینٹرشارجہ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک چھت تلے جمع کیا اور عید فیسٹیول منا کر عید کی خوشیاں دوبالا کردیں اور وطن سے دوری کا احساس نہیں ہونے دیا ” میٹھی عید پر میٹھا فیسٹول” میں کلچرل پروگرام بھی ہوا جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
60%
1 km/h
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
30 °C
پیر
26 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بانی پاکستان کے فرمودات اور شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے، ایاز خان

4 ستمبر, 2024

اسکاٹ لینڈ: حمزہ یوسف کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا، حکومت خطرے میں پڑ گئی

27 اپریل, 2024

شہادت کیلئے امام حسینؓ ورفقا کا انتخاب مسلمانوں کیلئے سبق ہے، محمد غالب

19 جولائی, 2024

سوہاوہ: رپورٹر راجہ محمد رضوان کے چچا راجہ طارق کیانی مانچسٹر میں انتقال کر گئے

7 ستمبر, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں