دینہ شہر میں دودھ اور دہی کے نام پر سرعام زہر کی فروخت

دینہ شہر میں دودھ دہی کے نام پر زہر کی فروخت جاری، محکمہ فوڈ اتھارٹی لمبی تان کر سو گیا۔

دینہ میں موت کے سودا گروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی۔ دوپہر کے وقت جی ٹی روڈ دینہ پر دوسرے اضلاع سے آکر کیمیکل ملے دودھ کی گاڑیاں آکر رکتی ہیں جہاں پر دینہ کے دوکاندار دودھ لاکر فروخت کرتے ہیں۔

اسی طرح 9 بجے کے بعد گاڑی آتی ہے جو دودھ سپلائی کرتی ہے جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کے حکام کے علم میں ہونے کے باوجود بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔

دینہ کی عوام کا کہنا ہے کہ دودھ دہی کی دوکانوں پر گرینڈ آپریشن کیا جائے، عوام نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button