Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تاجکستان میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تاجکستان میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دوشنبے: تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 98 فیصد مسلم آبادی پر مشتمل وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں حجاب پہہنے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا گیا جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

نئی قانون سازی کے تحت حجاب یا دیگر ممنوعہ مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7,920 سومونیس (تقریباً 700 ڈالر) تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

وہ کمپنیاں جو اپنے ملازمین کو ممنوعہ لباس پہننے کی اجازت دیتی ہیں انہیں 39,500 سومونیس (3,500 ڈالر) جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خلاف ورزی کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو 54,000-57,600 سومونیس (4,800 سے 5,100 ڈالر) کے سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ تاجکستان میں کئی برسوں سے حجاب پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی تاہم اسکے باوجود یہاں حالیہ برسوں میں اسلامی لباس پہننے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے جسے حکام شدت پسندی اور ملک کی ثقافتی شناخت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔

حکومت متبادل کے طور پر روایتی تاجک قومی لباس کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ مارچ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے حجاب کو “غیر ملکی لباس” کہا تھا۔

تاجکستان میں 2007 کے بعد سے طالبات کے لیے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جسے اب تمام سرکاری اداروں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

حکام نے مردوں کو لمبی داڑھی رکھنے کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے، گزشتہ ایک دہائی کے دوران پولیس کی جانب سے زبردستی ہزاروں داڑھیاں منڈوانے کی اطلاعات ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے تاجکستان کے حجاب پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
few clouds
29° _ 29°
39%
3 km/h
جمعرات
26 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

15 فروری, 2025

بھارت؛ رواں برس ایک ہزار سے زائد کسانوں کی خودکشی

22 جولائی, 2024

رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویؐ میں آنیوالے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد

17 مارچ, 2024

سیاحتی ایجنسیوں نے عازمین حج کو غلط ویزے جاری کیے، سعودی عرب

25 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں