جہلم: کھیلوں کے میدانوں کو بہترین حالت میں رکھنا ضروری ہے تاکہ یہاں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو صحت مندسرگرمیاں جاری رکھنے میں مسائل کا سامنا نہ ہو۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کالا گوجراں گراؤنڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی او ایم سی مبارک علی، چیف سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق اور دیگر افسران کو ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ 24 گھنٹوں کے اندر گراؤنڈ میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام میدانوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں، گروانڈزکے ارد گرد کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔