جہلم: کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔
ملزمان کی شناخت منیب الحق اور امجدمحمور کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم منیب الحق سے پسٹل 30 بور معہ رونداور ملزم امجد محمودسے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر لئے گئے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لا ئی جائے گی۔