پنڈدادنخان میں ماں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا نا خلف بیٹا گرفتار

پنڈدادنخان: للِہ پولیس کی اہم کارروائی، ماں کے ساتھ لڑائی جھگڑا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینےاورنافرمانی کرنے والا ناخلف بیٹاگرفتار کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم محمد بلال کو ماں کی نافرمانی کرنے،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینےاور لڑائی جھگڑا کرنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین جیسی مقدس ہستیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور نافرمانی ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button