Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل حضور ﷺ کی سیرت پرعمل میں مضمر ہے، عامر شوکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل حضور ﷺ کی سیرت پرعمل میں مضمر ہے، عامر شوکت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

باصل: ماہ ربیع الاول ، مبارک اور سعادتوں بھرے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی عاشقان رسول ﷺ اپنے نبی آخرالزمان حضور ﷺ کے ساتھ محبت اور عقیدتوں کے پھول اور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے سوئٹزر لینڈ کے شہر باصل میں زیر سر پرستی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی روحانی بابرکت اور نورانی محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا کیاگیا ۔

محفل میلاد النبی ﷺ میں مہمانان خصوصی سوئٹزرلینڈ میں سفیر پاکستان عامر شوکت اور پیر سید جعفر علی شاہ سواتی تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجس کی سعادت سید علی جیلانی نے حاصل کی۔

یورپ سے آئے ہوئے نامور ثناخوانوں سید زین جیلانی، ریاض الدین، احمد ریاض الدین اور عمران مزمل، محمود الحسن شاہ، ارشد سیٹھی اور محمد ارشد نے اپنے مخصوص انداز میں حضور ﷺ کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پیر سید جعفر شاہ سواتی نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول ﷺ پڑھ کر محفل میلاد میں وجد کا سماں پیدا کر دیا۔

سفیر پاکستان عامر شوکت نے خطاب کرتے ہوئے پوری ٹیم کا میلاد منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آقا نے ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھایا ہماری تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل حضور ﷺ کی سیرت میں عمل کرنے میں مضمر ہے۔ ہم نے آج عہد کرنا ہے ہم نے حضور ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ہے۔

قبل ازیں سید علی جیلانی نے اپنے خطاب میں حضور ﷺ کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے حبیب کو فرمایا کہ قیامت تک ہم نےآپ ﷺ کا ذکر بلند فرما دیا۔ دیار غیر میں یہ ہماری خوش قسمتی ہے ہم حضور ﷺ کا ذکر بلند کر رہے ہیں۔

دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں ایک ہی پیغام دیا آج اس فتنے اور نفسا نفسی کی دنیا میں مسلمانوں کی بقا صرف حضور اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور ان کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ ہمیں حضور ﷺ کا دامن مضبوطی سے تھام لینا چاہیے۔

آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا اور صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نےدعا کرائی۔ محمد خان، ذوالفقار احمد خان، سجاد راجہ، فیاض خالد گوجر، مستنصر باللہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مہمانوں کی تواضح لنگر محمدی سے کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
37%
2 km/h
پیر
28 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں گلوبل ہارمونی انیشی ایٹو، پاکستانی ویک کی تقریبات اختتام پزیر

4 نومبر, 2024

گراں قدر خدمات، پاکستان نژاد امریکی تاجر جاوید انور کیلئے ’’آؤٹ اسٹینڈنگ ‎فلن تھراپسٹ‘‘ ایوارڈ

6 نومبر, 2023

پاکستان میں صحافت ہمیشہ جان جوکھوں کا کام رہا، افضل بٹ

22 دسمبر, 2023

میرپور ایئرپورٹ کی تعمیر تک جدوجہد جاری رہے گی، اوورسیز کشمیری رہنما

31 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں