Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ’نیا نام، نیا ڈیزائن اور ایک نیا ماڈل‘، آئی فون 17 سیریز کے ڈمی ماڈلز لیک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

’نیا نام، نیا ڈیزائن اور ایک نیا ماڈل‘، آئی فون 17 سیریز کے ڈمی ماڈلز لیک

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل متوقع طور پر اس سال کے دوسرے حصے میں ’آئی فون 17‘ سیریز لانچ کرے گی۔

’آئی فون 17‘ سیریز کی آفیشل لانچ سے پہلے ہی کچھ لیکس میں اس موبائل سیریز کی خصوصیات کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے ایک معروف بلاگ ’نیور‘ میں اب ایک نئی لیک سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’آئی فون 17‘ سیریز میں ایک نیا ماڈل بھی شامل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل اپنی ’آئی فون 17‘ سیریز لائن اپ میں ’آئی فون 17 الٹرا‘ بھی لانچ کرے گا۔ ’آئی فون 17 الٹرا‘ متوقع طور پر موجودہ ’آئی فون 16 پرو میکس‘ کی جگہ لے گا۔

اگر یہ لیک سچ ثابت ہوئی تو ’آئی فون 17 الٹرا‘ ایپل کی جانب سے پہلا الٹرا ماڈل ہوگا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے انہیں ایپل کمپنی میں موجود ان کے ذرائع نے ’آئی فون 17 الٹرا‘ کے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

’آئی فون 17 الٹرا‘ ایپل کی نئی آنے والی لائن اپ میں پرو میکس ماڈل کا متبادل ہو گا اور اس میں نئے ہارڈ ویئر خصوصیات دیے جانے کا امکان ہے۔

مثال کے طور پر الٹرا ماڈل میں ڈائنیمیک آئلینڈ کی نوچ چھوٹی رکھی جا سکتی ہے۔ چونکہ دو مختلف ماڈلز کی سپلائی پورا کرنا مشکل ہوگا، اس لیے ایپل اس نئے نوچ کو صرف الٹرا ماڈل تک محدود رکھ سکتا ہے۔

یہ کو ئی پہلا موقع نہیں ہے جب ایپل اپنی کسی پروڈکٹ کے لیے الٹرا کی اصطلاح استعمال کرنے جا رہا ہے۔

اس سے قبل سمارٹ واچز اور چیپس سیٹس کے لیے بھی ایپل الٹرا کی اصطلاح استعمال کر چکا ہے۔ متوقع ’آئی فون 17 الٹرا‘ سائز میں چھوٹا ہوگا۔

ایپل اس ماڈل میں ویپر چیمبر کولنگ سسٹم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو بہتر تھرمل مینجمنٹ فراہم کرے گا۔

مزید برآں، اس ماڈل میں بڑی بیٹری دیے جانے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں ڈیوائس کا ڈیزائن نسبتاً موٹا ہو سکتا ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں ’آئی فون 17‘ سیریز کے متعلق کئی ساری لیکس سامنے آئی ہیں جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ’آئی فون 17‘ میں کیا کچھ فیچرز ہونے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی فونز کے لانچ سے قبل ان کے مبینہ ڈیزائنز لیک کرنے والے معروف ٹیک ریویوئر سونی ڈکسن نے حال ہی میں آئی فون 17 سیریز کے ڈمی ماڈلز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ ڈمیز فون کے کیسز اور اکسیسریز بنانے والی کمپنیوں کے استعمال میں آتی ہیں۔

ان ڈمیز میں آئی فون 17، 17 پرو، 17 الٹرا یا پرو میکس اور آئی فون 17 ایئر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سونی ڈکسن آئی فون ریلیز سے کئی ماہ قبل ڈیزائن لیکس کے لیے مشہور ہیں۔ (فوٹو: ایکس، سونی ڈکسن)

بظاہر ان نئے ماڈلز میں کیمرے کے ابھار کو پورے فون کی باڈی پر پھیلایا گیا ہے جو فون کو نئی شکل دے رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان ڈمیز سے ایک اور افواہ کی تصدیق ہو سکتی ہے کہ ایپل اپنا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر بھی لانچ کر سکتا ہے۔

بلومبرگ کے صحافی مارک گرمین کے مطابق آئی فون 17 ایئر 5.5 ملی میٹر چوڑا ہونے کی توقع ہے اور اس میں آئی فون 16 ای کی طرح ایک بیک کیمرہ ہوگا۔

گرمین کے مطابق اس فون میں 120Hz کا پرو موشن ڈسپلے اور A19 چپ مل سکتی ہے، اور پتلے ہونے کے باوجود ایپل اس میں باقی آئی فونز جیسا بیٹری بیک اپ فراہم کرے گا۔

یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ آئی فون 17 ایئر کی قیمت 900 ڈالر کے قریب ہوگی۔

واضح رہے ہر سال کی طرح اس بار بھی ایپل ستمبر میں نئی آئی فون سیریز لانچ کرے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
overcast clouds
32° _ 32°
62%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اوپو کی ’کے‘ سیریز کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف

21 اپریل, 2025

آنر کا میجک لائٹ سیریز فون متعارف

11 جنوری, 2024

زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا

22 فروری, 2024

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

24 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں